تمباکو کے ایندھن سے چلنے والے طیارے کی کامیاب پرواز
دورانِ پرواز تمباکو نوشی کی سختی سے ممانعت ہوتی ہے لیکن امریکہ کی بوئنگ کارپوریشن نے ساؤتھ ....
لاہور(نیٹ نیوز)دورانِ پرواز تمباکو نوشی کی سختی سے ممانعت ہوتی ہے لیکن امریکہ کی بوئنگ کارپوریشن نے ساؤتھ افریکن ایئرویز کے تعاون سے ایک ایسا مسافر بردار طیارہ بنالیا ہے جو تمباکو کے پودے سے حاصل کردہ ایندھن استعمال کرتا ہے ۔’’پراجیکٹ سولارِس‘‘نامی اس منصوبے پر 2014 میں کام شروع کیا گیا اور اس کے تحت جنوبی افریقہ کے صوبے لمپوپو میں کاشت ہونے والے تمباکو کے پودے استعمال کیے گئے ۔مناسب مقدار میں سولارِس فیول تیار کرنے کے بعد اسے ساؤتھ افریکن ایئرلائن کے ایک مسافر بردار طیارے میں جزوی طور پر بھرا گیا جس نے گزشتہ ماہ 300 مسافروں کیساتھ جوہانس برگ سے کیپ ٹاؤن تک کامیاب پرواز کی۔