سگریٹ نوشی سے چھٹکارا دلانے والی ایپ

سگریٹ نوشی سے چھٹکارا دلانے والی ایپ

برطانوی ماہرین نے گیم کی شکل میں ایک ایسی سمارٹ فون ایپ تیار کرلی ہے جس کا مقصد سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرنا ہے

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی ماہرین نے گیم کی شکل میں ایک ایسی سمارٹ فون ایپ تیار کرلی ہے جس کا مقصد سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ (CigBreak Free) نامی اس سادہ سی ایپ میں ایک گیم ہے جسکے دوران کھیلنے والے کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سگریٹ کو توڑنا ہوتا ہے ۔ ہر لیول مکمل کرنے پر کھیلنے والے کو کچھ پوائنٹ ملتے ہیں لیکن گیم کے آگے بڑھنے پر سگریٹ توڑنے کا عمل پیچیدہ اور مشکل ہوتا جاتا ہے جبکہ اسی کیساتھ ہر ایک سگریٹ توڑنے پر ملنے والے پوائنٹس بھی زیادہ ہوتے رہتے ہیں۔ہر لیول کی کامیاب تکمیل پر ایک سر ٹیفکیٹ بھی نمودار ہوتا ہے جس میں کھیلنے والے کو مبارکباد دی جاتی ہے کہ اس نے اپنے پھیپھڑوں کی گنجائش میں اضافہ کر لیا ہے جبکہ کھانے کی کوئی صحت بخش چیز بھی سمارٹ فون کی سکرین پر بطور انعام ظاہر ہوجاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں