دلہن کا شادی سے انکار، گٹکا بنا دیوار
گٹکا چباتے دولہا پر نظر پڑتے ہی دلہن نے شادی کے منڈپ سے قدم موڑ لیے اور شادی سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بالیہ میں پیش آیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز)گٹکا چباتے دولہا پر نظر پڑتے ہی دلہن نے شادی کے منڈپ سے قدم موڑ لیے اور شادی سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بالیہ میں پیش آیا جہاں دلہن نے شادی سے اس وقت انکار کردیا جب منڈپ میں قدم رکھتے ہی اس کی نظرگٹکا چباتے دولہا پر پڑی۔ دونوں خاندان رات بھر دلہن کو سمجھاتے اور دباؤ ڈالتے رہے ، حتیٰ کہ پولیس کو بھی شکایت کی گئی لیکن ناکامی ہوئی، لڑکی بضد رہی کہ ’گٹکے کے عادی سے شادی نہیں کروں گی‘ ۔ تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد آخر کار دولہے کو بغیر دلہن کے ہی واپس جانا پڑا۔ اور گٹکا اس کی خوشیوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔