کیا آپ اپنے جسم میں یہ چپ لگوانا پسند کرینگے ؟
چاول کے دانے کے برابر چِپ انسان کی زندگی کو کئی انداز میں سہل بنا سکتی ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)سویڈن میں لوگ شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر اپنے جسم میں مائیکرو چپ لگوا رہے ہیں جسکی بدولت لوگ چابیاں ،کریڈٹ کارڈز اور ٹرین کی ٹکٹس رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائینگے۔سویڈن میں جاسوسی یا ہیک ہوجانے کے خوف کے باوجود تین ہزار افراد نے اپنے جسم میں یہ چپ لگوائی ہے ،چپ لگنے کا عمل ناک یا کان چھدوانے جیسا ہی ہے ۔