اب روبوٹس بھی پیانو بجانے لگے
آپ نے کئی فنکاروں کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں لیکن جناب یہاں تو روبوٹس بھی
لاہور(نیٹ نیوز)آپ نے کئی فنکاروں کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں لیکن جناب یہاں تو روبوٹس بھی پیانوبجانے لگے ہیں۔یقین نہیں تو چین کے اس روبوٹ کو دیکھ لیں جونہ صرف پیانو پر میوزک کی خوبصورت دُھنیں بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ ماہرپیانسٹ کے ساتھ پیانو بجاتے ہوئے بھرپور مقابلہ بھی کر رہا ہے ۔چین کے شہر بیجنگ کے کنسرٹ ہال میں آرٹ فیسٹیول کے موقع پر انسان اور روبوٹ کے درمیان موسیقی کے اس دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیاگیا ۔واضح رہے روبوٹ کو 2012میں اٹلی کی کمپنی نے تیار کیاتھا جسے گزشتہ سال چین میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جو 53انگلیوں کا حامل ہے اور کسی ماہر پیانسٹ کی طرح پیانو بجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔