متعدد وارداتیں :شہری نقدی، زیورات اورگاڑیوں سے محروم
نشترکالونی میں سفیان ،شفیق آباد میں خالد ، گڑھی شاہو میں نیامت کولوٹاگیا راوی روڈ،شالیمار سے گاڑیاں،ستوکتلہ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ نشترکالونی میں سفیان سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں خالد سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل،ہربنس پورہ میں عثمان سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل ، گڑھی شاہو میںنیامت سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل،لو ئرمال میں جاوید سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اورموبائل چھین لیاگیا ،راوی روڈ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ ہنجروال اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔