غیر معیاری دودھ لینے سے انکار ، شہری کو گو لی مار دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری دودھ لینے سے انکار کرنے پر شہری کو فائرنگ کرکے مبینہ طور پر زخمی کردیا گیا۔۔
تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 228 رب میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فیصل ولایت نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کزن دلبر حسین کی جانب سے ملزم سے غیر معیاری اور ناقص کوالٹی کا دودھ لینے سے انکار کیا گیا۔ جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس دوران ملزم کی جانب سے اس کے کزن دلبر حسین کو فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔