ڈیمریج اور ڈیٹنشن چارجز معاف کرنے کا مطالبہ
کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے کنٹینرز پر عائد ڈیمریج اور ڈیٹنشن چارجز کو مکمل طور پر معاف۔۔
، معطل یا نمایاں حد تک کم کیا جائے ۔وفاقی وزیر بحری امورکو ارسال کیے گئے خط میں چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور صدرریحان حنیف نے غیر معمولی صورتحال کی نشاندہی کی جس نے تجارتی و صنعتی حلقوں کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ۔