میرے ڈرامے ہمیشہ ہٹ ہوتے ہیں،صبا فیصل کا دعویٰ

میرے ڈرامے ہمیشہ ہٹ ہوتے ہیں،صبا فیصل کا دعویٰ

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ میری سکرین پر موجودگی ڈراموں کی کامیابی اور ٹی آر پیز میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایک پروگرام میں صبا فیصل نے کہا کہ جو ڈرامے میں کرتی ہوں وہ ہمیشہ مقبول ہوتے ہیں، میں پورے اعتماد سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے تمام ڈرامے سپر ڈوپر ہٹ ہوتے ہیں، اس رمضان میں میں نے دو ڈرامے کیے ، دل والی گلی میں اور آس پاس، دل والی گلی میں کو بڑی تعداد میں ناظرین نے دیکھا اور پسند کیا، مجھے نہیں معلوم کیسے ، مگر جب میں سیٹ پر ہوتی ہوں تو مجھے خود اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ پراجیکٹ ہٹ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں