برطانیہ کے دفترخارجہ پر سائبر حملہ ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات جاری

برطانیہ کے دفترخارجہ پر سائبر حملہ  ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات جاری

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے دفتر خارجہ میں سائبر حملہ کرکے ڈیٹا ہیک کرلیاگیا ۔وزیر تجارت کرس برائنٹ نے بی بی سی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں بتایاکہ دفترخارجہ پر سائبر حملہ اکتوبر میں کیاگیااور اب تک ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔۔۔

تاہم انہوں نے اس حملے میں چینی ہیکرز کے ملوث ہونے کی تردید کردی ۔انہوں نے بتایاکہ ڈیٹا ہیک ہونے سے 19ہزار افغانوں کے نام اور تفصیلات پر مشتمل دستاویز لیک ہوئی جنہوں نے برطانیہ منتقل ہونے کی درخواست دی تھی جبکہ 100سے زیادہ برطانوی فورسز کے اہلکاروں کی تفصیلات بھی لیک ہوئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں