غزہ فورس میں پاکستان کی شمولیت کے سوال پر امریکی وزیر خارجہ نے کیا جواب دیا ؟
واشنگٹن (مانیٹرنگ سیل )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کئی ممالک غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔۔۔
میڈیا بریفنگ میں ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکا کو پاکستان کی جانب سے اس بات کی رضامندی مل چکی ہے کہ وہ غزہ میں امن کے قیام کیلئے اپنے فوجی دستے بھیجے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اس فورس کا حصہ بننے کی پیشکش کی، یا کم از کم اس امکان پر غور کرنے کی آمادگی ظاہر کی،میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی سے ٹھوس یقین دہانی حاصل کرنے سے پہلے ان کو کچھ مزید وضاحتیں دینی ہوں گی۔روبیو کا کہناتھاکہ مستقبل میں حماس اسرائیل پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں آ گئی تو امن قائم نہیں ہو سکے گا۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کیلئے بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم، ہم یوکرین کو معاہدہ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے ۔