یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو قرض دینے کا معاہدہ

 یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو قرض دینے کا معاہدہ

یورپ میں موجود روس کے منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا قرض کی فراہمی کیلئے برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کا طویل اجلاس ہوا

برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال پر اتفاق نہ ہونے کے بعد یوکرین کو 90 ارب یورو کا قرض دینے پر معاہدہ کر لیا ہے ۔یورپی یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے دو برس تک یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات پوری کی جا سکیں گی، برسلز میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایک دن سے زائد طویل مذاکرات کے بعد یہ معاہدے طے پایا ہے ۔یورپی یونین کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ یہ قرض یورپی یونین کے مشترکہ بجٹ کی ضمانت پر فراہم کیا جائے گا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا تھا کہ یورپ میں 200 ارب یورو کے منجمد روسی اثاثے استعمال کئے جائیں تاہم بیلجیم جہاں روس کے سب سے زیادہ اثاثے موجود ہیں اس کی جانب سے ضمانتوں کے مطالبہ پر دیگر ممالک ایسا کرنے پر متفق نہیں ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں