پاک قطر فیملی تکافل کے آئی پی او کی جنرل سبسکرپشن 3.8گنااوورسبسکرائب

پاک قطر فیملی تکافل کے آئی پی او کی جنرل سبسکرپشن 3.8گنااوورسبسکرائب

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر فیملی تکافل کے آئی پی او کی پبلک سبسکرپشن میں سرمایہ کاروں نے زبرست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔۔۔

پبلک سبسکرپشن کے دوران12.5ملین شیئرزکے ایشو سائز کے مقابلے میں 47.84ملین شیئرز کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں آئی پی او کی پبلک سبسکرپشن 3.8 گنا اوورسبسکرائب ہوئی۔ پبلک سبسکرپشن کا انعقاد 17اور 18دسمبرکوکیاگیا۔ پبلک سبسکرپشن میں مجموعی طورپر 7942درخواستیں موصول ہوئیں جن کی مالیت 862ملین روپے بنتی ہے ۔ الاٹمنٹ کے معیار کے مطابق 2000شیئرز تک کی درخواستوں کو مکمل الاٹمنٹ دی جائے گی جبکہ اس سے زائد درخواستوں کو تناسب کے حساب سے شیئرز الاٹ کیے جائیں گے ۔اس سے پہلے کمپنی کی بُک بلڈنگ کو بھی ادارہ جاتی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور بک بلڈنگ 3.2گنا اوور سبسکرائب ہوئی اورفی شیئر کی قیمت میں فلور پرائس کے مقابلے میں 29فیصد اضافہ ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں