فجر کے وقت والدہ کی یاد میں نئی دھن تخلیق کی:آئمہ بیگ
لاہور (آئی این پی)گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک روز فجر کے وقت والدہ کی یاد میں ایک نئی دھن تخلیق کی تھی۔
حال ہی میں عائمہ بیگ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فجر کی نماز کے وقت میں اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے شدید جذباتی کیفیت میں رو رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ صبح تقریبا 6 بجے میری امی کے لیے چند بول اور ایک دھن میرے ذہن میں آئی جسے میں نے فورا ریکارڈ کر لیا، فی الحال میں اس کے بول ظاہر نہیں کر سکتی۔