سینما کو نفرت،تعصب نہیں پھیلانا چاہیے :عمران عباس
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر متنازعہ فلم دھریندر پر ردِعمل دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
عمران عباس نے پہلے انسٹاگرام سٹوری اور پھر اس کے بعد انسٹاگرام فیڈ پر شیئر کیے گئے بیان میں فلم کے بیانیے پر واضح تنقید کی۔عمران عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت، پاکستان یا کسی ایک ملک کا نہیں، بلکہسینما کے خطرناک غلط استعمال کا ہے ، میں اس بات کے سخت خلاف ہوں کہ فلموں کو نفرت، دشمنی اور تقسیم پھیلانے کا ذریعہ بنایا جائے ، چاہے وہ کہیں سے بھی آئیں، فن کا مقصد ذہنوں کو زہر آلود کرنا نہیں بلکہ دلوں کو بلند کرنا ہے ،سینماکو تعصب کو جواز دینے کے بجائے پل بنانا چاہیے ۔