مرد شادی کیلئے شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے :سعدیہ امام

مرد شادی کیلئے شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے :سعدیہ امام

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سعدیہ امام نے جدید دور میں شادیوں اور رشتوں سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔

ایک شو میں انہوں نے کہا کہ آج کل مرد بھی شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں بس ڈاکٹر، جاب ہولڈر یا کوئی ایسا پروفیشنل چاہیے جو کما رہا ہو۔انہوں نے بتایا کہ میری ایک دوست نے امریکا سے فون کیا اور کہا کہ سعدیہ، میرے بیٹے کے لیے کوئی اچھا رشتہ ڈھونڈ دو، اگر لڑکی ڈاکٹر ہو تو اور بھی بہتر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایسی بہو چاہیے جو خوبصورت ہو، امیر ہو، ڈاکٹر ہو، گھر کے کاموں میں ماہر ہو اور ساتھ گاڑی بھی لے کر آئے ، دوسری طرف لڑکیوں کے گھر والے رتبے اور حیثیت کی لالچ میں ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں