پابندی کے باوجود پنجاب حکومت درخت کاٹ رہی:نادیہ افگن
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ افگن درخت کاٹنے پر پنجاب حکومت پر برہمی ہوگئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نادیہ افگن نے کہا کہ مجھے پنجاب حکومت کی سمجھ نہیں آرہی، ایک دن میں ان کی تعریف کرتی ہوں اور اگلے ہی دن یہ اپنے کیے پر پانی پھیر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت درخت کاٹتی جا رہی ہے ، عدالت کی جانب سے پابندی بھی لگائی گئی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخت کاٹے جا رہے ہیں۔