والدین کی سگریٹ نوشی بچوں کو سماعت سے محروم کردیتی ہے
جاپانی طبی ماہرین کے مطابق جو ماں باپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اُنکے ہاں پیدا ہونیوالے بچوں میں بہرے پن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ٹوکیو(نیٹ نیوز) سگریٹ نوشی کرنیوالے افراد کو طبی ماہرین متعدد بار سنگین نتائج سے متنبہ کرتے آئے ہیں کہ اس بری لت کے باعث انسانی جسم پر جان لیوا نقصانات کا اندیشہ ہے تاہم پہلی بار محققین نے سگریٹ نوشی کا ایسا نقصان بیان کیا جسکے بعد خصوصاً حاملہ خواتین سگریٹ نوشی کی عادت ترک کردیں گی۔رپورٹ کے مطابق ایسی خواتین جو حمل کے دوران سگریٹ نوشی کرتی ہیں اُن کے ہاں قوتِ سماعت سے محروم بچوں کی پیدائش کے امکانات ڈھائی گناحد تک بڑھ جاتے ہیں۔