جلد بیدار ہونیوالی خواتین ڈپریشن سے دور رہتی ہیں
ہزاروں خواتین پر کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ صبح جلد بیدار ہونیوالی خواتین مستقبل میں ڈپریشن میں مبتلا نہیں ہوتیں کیونکہ دن کی روشنی
بوسٹن (نیٹ نیوز) ہزاروں خواتین پر کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ صبح جلد بیدار ہونیوالی خواتین مستقبل میں ڈپریشن میں مبتلا نہیں ہوتیں کیونکہ دن کی روشنی انسانی جذبات اور احساس پر اثر انداز ہوتی ہے ۔امریکی ماہرین نے اوسطً 55 برس کی 32 ہزار سے زائد خواتین کا سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ خواتین جلد بیدار ہوں تو اس سے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو 12 سے 27 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ماہرین کی جانب سے مشترکہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ خواتین جلد سونے اور جلد جاگنے کو معمول بنا کر اپنی زندگی ایک طویل دور کیلئے خوشگوار بناسکتی ہیں علاوہ ازیں دیر سے بیدار ہونیوالی خواتین میں شادی کا رجحان کم ہوتا ہے اور وہ تمباکو نوشی اور دیگر بری عادات کی شکار ہوکر مزید ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوجاتی ہیں تاہم بیدار ہونے میں تاخیر سے جسم اور دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں تاخیر سے جاگنے پر ہزاروں خواتین پر اثرات نوٹ کئے گئے ہیں۔