دماغی صحت کیلئے دودھ پینا ضروری ہے :امریکی ماہرین

  دماغی صحت کیلئے دودھ پینا ضروری ہے :امریکی ماہرین

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ انسان کی دماغی صحت کیلئے دودھ پینا انتہائی ضروری ہے ۔

کنساس(نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق یہ بات کنساس میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تحقیقی اجلاس میں بتائی گئی۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ نئی تحقیق کے مطابق دودھ کے استعمال سے انسانی دماغ میں پیدا ہونے والے طاقتور ترین اینٹی اکسیڈنٹ کی قدرتی پیداوار کے درمیان تعلق ظاہر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کا یومیہ استعمال انسانی دماغ کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ دماغ پر دودھ کے استعمال کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں