کپڑے دھونے کاشوقین ڈوگی

 کپڑے دھونے کاشوقین ڈوگی

جانور اپنے مالک کے ہر انداز کو کاپی کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی پالتو جانور ہوتے ہیں.

لاہور(نیٹ نیوز)جو گھریلو کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ویڈیو میں نظر آنیوالے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جو مزے سے کپڑے دھونے میں مصروف ہے ۔ سمجھدار ڈوگی نہ صرف کپڑے دھو رہا ہے بلکہ واشنگ مشین کے چکر کے ساتھ ساتھ خود بھی گول گول گھوم کر کپڑے دھونے کے عمل کو خوب انجوائے کر رہا ہے ۔کپڑے دھوتے اور مشین کی طرح گول گول گھومتے ڈوگی کے دلچسپ انداز پر دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں