آئسکریم سٹکس سے سائیکل تیار

آئسکریم سٹکس سے سائیکل تیار

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں چین سے تعلق رکھنے والے اس فنکار کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے Liaoningکے رہائشی 41سالہ شخص نے 22ہزار آئسکریم سٹکس کے ذریعے ڈریگن کی شکل کی سائیکل تیار کرڈالی ہے اس ماہر فنکار نے اپنی بنائی ہوئی یہ منفرد سائیکل سڑک پر چلائی تو سب ہی دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس کی مہارت کی داد دینے لگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں