سیاح کی نقل اتارتے کچھوے کی ویڈیووائرل

سیاح کی نقل اتارتے کچھوے کی ویڈیووائرل

سیاح کی نقل کرتے ہوئے کچھوے کی اداکاری نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

لاہور(نیٹ نیوز)۔رپورٹ کے مطابق کچھوا یوں تو سست رفتار جانور ہے تاہم کبھی کبھی یہ ایسی حرکات کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر مقبول اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں جس میں کچھوا ایکیوریم کی دوسری جانب سے سیاح کی نقالی کرتے ہو ئے اسی انداز میں چہرے پر ہاتھ پھیر تا ہے جیسے سیاح کر تا ہے ۔اس اداکار کچھوے کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں