پیلے رنگ کا ہیرا دریافت

 پیلے رنگ کا ہیرا دریافت

کینیڈا سے غیر تراشیدہ پیلے رنگ کا ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو غیر معمولی سائز کا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز) یہ ہیرا کان کنوں کو کھدائی کے دوران ملا ۔خام یا غیر تراشیدہ ہیرے کا وزن552 قیراط ہے جو دنیا کے بیس بڑے ہیروں میں سے ایک ہے ۔واضح رہے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کلینن ڈائمنڈ 1905میں دریافت کیا گیا تھا جو 3107قیراط کا تھا جبکہ 2015میں افریقی ملک بوٹسوانا سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیراLesedi La Ronaدریافت کیا گیا تھا جس کا وزن 1ہزار1سو11قیراط تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں