وانواتو میں ویکیسین پہنچانے کیلئے ڈرون کا کامیاب استعمال
بحرالکاہل میں واقع جزیرے وانواتو کا ایک بچہ وہ پہلا انسان بن گیا ہے جسے ایک کمرشل ڈرون کی مدد سے پہنچائی جانے والی ویکسین دی گئی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)۔ اس ویکسین کی فراہمی کا انتظام بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارے یونیسف کی جانب سے کیا گیا۔ ڈرون یہ ویکسین لے کر دشوارگزار پہاڑی علاقے پر سے 40 کلومیٹر کی پرواز کے بعد مذکورہ بچے تک پہنچا۔ وانواتو میں 20 فیصد بچوں کو اہم ویکسی نیشن صرف اس لیے نہیں ملتی کیونکہ یہاں دواؤں کی فراہمی کا عمل کافی دشوار ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومت نے کمرشل ڈرون کمپنی سے دواؤں کو دوردراز علاقوں تک پہچانے کے لیے معاہدہ کیا ہو۔ڈرون کے علاوہ اس گاؤں تک جانے کا راستہ یا تو پیدل تھا یا کشتی پر اور ان دونوں طریقوں سے گھنٹوں لگ جاتے تھے جبکہ ڈرون نے اسے 25 منٹ میں پہنچا دیا۔