لوگ کمپیوٹر میں بنائی گئی حسین جاپانی ماڈل کے مداح بن گئے

لوگ کمپیوٹر میں بنائی گئی حسین جاپانی ماڈل کے مداح بن گئے

جاپان میں کمپیوٹر کی مدد سے ایک حسین جاپانی خاتون ماڈل تیار کی گئی ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جس کے بال حقیقی، جلد ہموار اور آنکھوں میں نمی تک اسے زندہ وجود کا درجہ دے رہے ہیں، لیکن یہ صرف کمپیوٹر میں بنائی گئی ہے اور اس ماڈل کا اصل دنیا میں کوئی وجود نہیں۔جاپانی لفظ (ima) کا مطلب’’ ابھی‘‘ کیلئے استعمال ہوتا ہے ، اسی بنا پر اس کمپیوٹر ماڈل کو ایما کا نام دیا گیا ہے اورلوگ اس کے مداح بن گئے ہیں ۔ آئما کی سب سے خاص بات اس کا حقیقی روپ ہے اور ہر دیکھنے والا اسے حقیقی سمجھتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آئما بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں