دماغ کو جان لیواا مراض سے بچانے کیلئے نیندپوری کرنا سودمند
دماغ کو بڑھتی عمر کے ساتھ خطرناک امراض سے بچانے کیلئے نیند پوری کرنا سود مند ہے ،یہ بات ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔
واشنگٹن (نیٹ نیوز)واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی کمی دماغ میں زہریلے مواد کے اجتماع کا عمل تیز کردیتی ہے جو دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا باعث بنتا ہے ۔ایک رات کی خراب نیند اور الزائمر امراض کے درمیان تعلق دریافت ہوچکا ہے مگر اب تک یہ معلوم نہیں تھا کہ نیند کی کمی اس مرض کا باعث کیوں بنتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کو دن بھر کے تناؤ کے اثر سے نکلنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے جو اسے نیند کے دوران ملتا ہے ۔