برف کے پراسرارپہیے نے برطانیہ کو حیرت میں مبتلا کر دیا

 برف کے پراسرارپہیے نے برطانیہ کو حیرت میں مبتلا کر دیا

کیا آپ نے کبھی برف سے بنا ایسا پہیہ دیکھا ہے ، جسے کسی انسان نے نہ بنایا ہو، بلکہ وہ خود بہ خود تشکیل پا گیا ہو۔

لندن(نیٹ نیوز) بظاہر یہ ناممکن ہے ، مگر یہ حقیقت ہے ، سیارہ زمین پر ایک ایسا پراسرار عمل بھی جاری ہے ، جس کے ذریعے برف زاروں میں اچانک پہیے نما اشکال ظاہر ہو جاتی ہیں جو فطرت کے عجیب و غریب اصولوں کے تحت خود بہ خود حرکت کرتی ہیں۔ برف کی بڑی بڑی گانٹھیں بالکل قدرتی ہیں اور حالیہ دنوں میں یہ جنوبی انگلینڈ میں محکمہ جنگلات کے ایک اہل کار کو دکھائی دیں، جس نے ان کی فوری تصاویر بنا لیں۔ سائنس دانوں کے مطابق ان کی تشکیل کیلئے مخصوص فطرتی حالات درکار ہوتے ہیں، ان میں پہلی شے تو برف ہی ہے ، سخت برف پر گرنے والی نرم برف اسے تشکیل دیتی ہے ، ایک ہموار بغیر سبزے والی پہاڑی پر اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ٹھوس برف پر نرم برف موجود ہوتی ہے ، جو مناسب درجہ حرارت، نمی کے تناسب اور ہوا کی رفتار کے وسیلے دھیرے دھیرے حرکت کرنے لگتی ہے اور آخر ایک حیران کن پہیے کی شکل اختیار کر جاتی ہے ، جسے عجوبہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں