لاہور میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا قتل کر دیا

لاہور میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا قتل کر دیا

رانا معظم علی نے ہسپتال میں دم توڑا، ملزم موقع سے فرارہو گیا ملزم نے 25دسمبر کو تشدد بھی کیا تھا، پولیس نے کارروائی نہ کی:اہلخانہ

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ لاہور کے علاقے پی آئی اے سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں بھتیجے نے اپنے چچا رانا معظم علی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوا ،اسے زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گیا،ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔اہلِ خانہ کے مطابق ملزم نے 25 دسمبر کو بھی معظم علی پر تشدد کیا تھا، جس پر اس نے تھانہ ستوکتلہ میں ملزم کی طرف سے قتل کئے جانے کے خدشہ کی درخواست بھی دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی ہوتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں