صدر آصف زرداری بحرین پہنچ گئے ، وزیر خارجہ نے استقبال کیا
منامہ (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف زرداری بحرین کے 4روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے ۔ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔۔۔
صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے ۔ صدر زرداری منامہ میں اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے ۔