ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ

ٹورنامنٹ کے آغاز سے پانچ ماہ قبل ہی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں رواں سال ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے آغاز سے پانچ ماہ قبل ہی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جو 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والے 50 اوورز ورلڈ کپ کی مجموعی فروخت سے زیادہ ہیں۔12 جون کو شروع ہونے والے اس ایونٹ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خواتین کرکٹ کے لیے ایک ممکنہ انقلابی موسمِ گرماقرار دے رہا ہے۔

خصوصا ایسے وقت میں جب حالیہ برسوں میں انگلینڈ کی خواتین فٹبال ٹیم (لائنیسز) اور رگبی کی ریڈ روزز نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے ۔ شارلٹ ایڈورڈز جو 2009 میں افتتاحی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کی فاتح کپتان رہ چکی ہیں کا کہنا ہے کہ ہوم گرانڈ پر شائقین کی بھرپور حمایت ٹیم کو ایک بار پھر عالمی اعزاز دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود 2009 میں ہوم ورلڈ کپ کھیلا ہے اور جانتی ہوں کہ گھریلو حمایت ٹیم اور کھیل دونوں پر کتنا گہرا اثر ڈالتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں