راشد لطیف کی خواجہ نافع کو اہم ذمہ داری دینے کی حمایت
کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خواجہ نافع کو بطور وکٹ کیپر بیٹر کھلانے کی حمایت کردی۔
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کردی۔ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کی تعریف کی۔انہوں نے لکھا کہ کپتان نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2026 کے لیے خواجہ نافع کو وکٹ کیپر ہونا چاہیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان کے نام رہا۔