کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ نام نہاد قرار

کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل  پیڈل چیمپئن شپ نام نہاد قرار

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کو نام نہاد قرار دیتے ہوے متنبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان کے نام کو ذاتی اور تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا سنگین خلاف ورزی ہوگی جس پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری عوامی سرکلر میں کہا گیا کہ کسی بھی ادارے یا فرد کو نمائندگی کیلئے نہ تو اجازت دی اور نہ ہی کسی قسم کی توثیق کا اختیار دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں