یوکرین میں پائیدار امن کیلئے مکالمہ ہی واحد قابل عمل راستہ :پاکستان

یوکرین میں پائیدار امن کیلئے مکالمہ  ہی واحد قابل عمل راستہ :پاکستان

نیویارک(دنیا نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یوکرین میں پائیدار امن کیلئے مکالمہ ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔۔۔

انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین امن معاملے پر امریکا کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، امید ہے تمام فریق جاری سفارتی عمل سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ۔عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتی حل تمام فریقوں کیلئے قابل قبول ہے ، یہی یوکرین اور روس کے سلامتی اور مفادات سے ہم آہنگ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں