پاک،کینیڈا تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ،سمیرڈوسل

پاک،کینیڈا تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ،سمیرڈوسل

کراچی(بزنس رپورٹر)کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیرڈوسل نے اسٹاک ایکسچینج میں روایتی مارکیٹ اوپننگ گونگ تقریب انجام دی۔۔۔

 یہ تقریب پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ایک ارب ڈالر کے سنگِ میل اور پی ایس ایکس اور کینیڈین کاروباری برادری کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ کے طور پر منعقد کی گئی۔ اپنے خطاب کے دوران ڈوسل نے کہا کہ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی نہایت شاندار رہی  ۔ ڈوسل نے مزید کہا کہ 2012ء سے اب تک کینیڈا اور پاکستان کے درمیان تجارت 300 ملین ڈالر سے بڑھ کر سالانہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں