مرکنٹائل ایکسچینج میں 66ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 66ارب روپے کے سودے

زیادہ سودے سونے کے ہوئے ، مالیت 26.223ارب رہی ،رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 66ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد74294رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 26.223 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت 24.016 ارب روپے ، کاٹس کے سودوں کی مالیت 7.956 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.438 ارب روپے ، کروڈ آئل کے سودوں کی مالیت 1.564 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.482 ارب روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 872.093 ملین روپے ، نیچرل گیس کے سودوں کی مالیت 485.290 ملین روپے ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت 499.140 ملین روپے ، ایس اینڈ پی 500 کے سودوں کی مالیت 430.546 ملین روپے ، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت 325.453 ملین روپے اورجاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت 45.484 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں