خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 1.1فیصد اضافہ ریکارڈ

خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 1.1فیصد اضافہ ریکارڈ

گیس کی یومیہ پیداوار بھی 3ہزار 12ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی پیداوار 65 ہزار 444 بیرل یومیہ کی سطح تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں بھی واضح بہتری دیکھی گئی جو بڑھ کر 3 ہزار 12 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ تک پہنچ گئی ،یہ سطح مارچ 2025 کے بعد گیس سپلائی کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے جوملکی توانائی ضروریات کیلئے مثبت اشارہ ہے ۔ ماری گیس فیلڈ کی پیداوار اکتوبر 2025 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،اسی طرح اوچ گیس فیلڈ نے اپریل 2025 کے پہلے ہفتے کے بعد اپنی بلند ترین پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ دوسری جانب قادر پور گیس فیلڈ میں بھی جنوری 2025 کے دوسرے ہفتے کے بعد سب سے زیادہ پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ سوئی گیس فیلڈ کی پیداوار مارچ 2025 کے پہلے ہفتے کے بعد بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں