جاپانی نوجوان نے کئی بارسرجری کروا کرخود کو گُڈے میں تبدیل کروالیا
جاپان کے ایک نوجوان نے پلاسٹک سرجری کے کئی مراحل کے بعد خود کو اتنا بدلوادیا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے ایک نوجوان نے پلاسٹک سرجری کے کئی مراحل کے بعد خود کو اتنا بدلوادیا ہے کہ وہ مردانہ گڑیا دکھائی دینے لگاہے ۔24 سالہ مصور اور ماڈل میٹ کوواٹا جاپانی بیس بال کھلاڑی موسامی کوواٹا کے بیٹے ہیں اور اب وہ ایک کوکاشیئن گڈے کا روپ دھار چکے ہیں ۔بعض افراد نے میٹ کو غیرملکی شہزادہ اور کئی نے اسے اینی میشن فلم کا کردار کہا ہے ۔ میٹ کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرواچکے ہیں تاہم ان کا چہرہ گزشتہ دو برس سے مستقل بدلتا رہا اور آخرکار وہ ایک گڈے کا روپ دھار چکے ہیں ۔