ساس بہو کی کہانیاں خواتین کو بااختیار بنانے کا سبب :ثمینہ احمد

ساس بہو کی کہانیاں خواتین کو بااختیار بنانے کا سبب :ثمینہ احمد

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ کہانیاں خیالی نہیں حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامے دراصل خواتین کو بااختیار بنانے کا سبب بنے ہیں، انہوں نے ماضی اور حال کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے شوٹنگ سیٹ پر میں اکیلی خاتون ہوا کرتی تھی جبکہ باقی تمام شعبوں میں مرد کام کرتے تھے ، آج صورتحال بالکل بدل چکی ہے ۔ میک اپ، وارڈروب، پروڈکشن، ہدایتکاری اور اداکاری سمیت ہر شعبے میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیاں خیالی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں، خواتین کو ظلم کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور وہ اس کے خلاف آواز بھی اٹھاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں