اوون کوپر سب سے کم عمر گولڈن گلوب فاتح بن گئے

اوون کوپر سب سے کم عمر گولڈن گلوب فاتح بن گئے

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ کے نوجوان اداکار اوون کوپر نے اپنی شاندار اداکاری کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور گولڈن گلوب ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔

16 سالہ اوون نے ٹیلی ویژن میں بہترین معاون کردار کے ایوارڈ کیلئے نامزدگی کو فتح میں بدل دیا۔انہیں یہ اعزاز سیریز ایڈولیسنس میں جیمی ملر کے کردار میں بہترین کارکردگی پر ملا۔ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سٹیج پر آتے ہوئے اوون کوپر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ لمحہ واقعی خواب جیسا محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا، گولڈن گلوب کے ساتھ یہاں کھڑا ہونا حقیقت لگتا ہی نہیں۔ یہ سفر میرے اور میرے خاندان کیلئے ناقابل یقین رہا ہے ۔اوون کوپر کواس کامیابی کیلئے دیگر نامزد اداکاروں جیسے بلی کروڈوپ، والٹن گوگنز، جیسن آئزیکس، ٹرامل ٹل مین اور اشلی والٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں