گوگل نے لکڑی سے تیار کردہ عمارتوں والے شہر کا آئیڈیا پیش کردیا

گوگل نے لکڑی سے تیار کردہ عمارتوں  والے شہر کا آئیڈیا پیش کردیا

گوگل کے مرکزی ادارے الفابیٹ نے ایک ایسے شہر کا تخیل پیش کردیا ہے جس میں لکڑیوں کی بنی ہوئی چیزیں ہی نہیں ہونگی

ٹورانٹو(این این آئی)بلکہ پوری عمارتیں لکڑی سے بنی ہوئی ہونگی اور یہ چوبی عمارتیں کشادہ بھی ہونگی اور دوسرے انداز کی تعمیرات کیلئے بھی ایک نمونہ بنے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسی عمارتوں کی تیاری اور پھر ان عمارتوں پر مشتمل قصبے یا شہر کی تعمیر کے سلسلے میں الفابیٹ کا ایک معاہدہ 2017ء میں کینیڈا سے ہوا تھا۔ یہ وائی فائی اور فائیو جی دونوں سے منسلک ہوگا اور اس سے مستقبل کی تعمیرات کا اچھا خاصا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ جب یہ سب کچھ وجود میں آجائیگا تو ان چوبی مکانا ت میں رہنے والے لوگوں سے ہر شخص رابطے میں رہ سکے گا تاہم اس منصوبے کے بارے میں یہ اعتراض شدت اختیار کرتا جارہا ہے کہ ایسے مکانات میں رہنے والوں کی پرائیویسی کا کیا ہوگا؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں