آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موجود جھیل کا پانی گلابی ہوگیا
دنیا میں جھیلیں تو بہت ہیں لیکن آسٹریلیا کی ایک جھیل ا س لحا ظ سے منفر د ہے کہ اس کا پانی عا م جھیلوں کی طرح شفاف یا نیلا نہیں بلکہ گلا بی رنگ کا ہے ۔
میلبورن (نیٹ نیوز)دنیا میں جھیلیں تو بہت ہیں لیکن آسٹریلیا کی ایک جھیل ا س لحا ظ سے منفر د ہے کہ اس کا پانی عا م جھیلوں کی طرح شفاف یا نیلا نہیں بلکہ گلا بی رنگ کا ہے ۔ میلبورن کے پارک میں موجود اس جھیل کا پانی گلابی ہوگیا ہے جس کی اصل وجہ اس میں مو جود نمکیات اور معدنیات کی بڑی مقدا ر ہے جس نے اسکا پانی گلابی رنگ کا کردیا ہے ۔یہ منفرد اور خو بصو رت جھیل ناصرف مقامی افراد کیلئے نمک کے کاروبا ر میں معاونت کرتی ہے بلکہ سیا حو ں کیلئے تفر یح کا ذریعہ بھی ہے ۔مقامی لوگ ویک اینڈ پر باقاعدہ یہاں پکنک منانے کیلئے آتے ہیں ۔