کینسر میں مبتلا کرنے والی چند عادات

 کینسر میں مبتلا کرنے والی چند عادات

کینسر دنیا بھر میں اموات کا باعث بننے والے بڑے امراض میں سے ایک ہے مگر ہر 3 میں سے ایک کیس کی روک تھام ممکن ہوتی ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر سے خود کو بچانے کیلئے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں مگر آپ اس کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ اس مرض کا باعث بننے والی چند عادتوں کے بارے میں جانیں جن کو بدل کر آپ اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا کینسر سے بچانے میں تمباکو نوشی سے زیادہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ سرخ گوشت کے قتلوں کا زیادہ استعمال امراض قلب سے موت کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا ہے ۔ سورج کی خطرناک شعاعیں کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہیں،ایسی غذائیں یا مشروبات جن میں چینی کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ، ان میں کیلوریز بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھتا ہے اور کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے ۔ زیادہ ٹی وی دیکھنے والے افراد میں کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی متعدد اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے ،الکوحل کا استعمال دنیا بھر میں کینسر کے مرض کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں