سونگھ کر پارکنسن کے مریضوں کو پہچاننے والی برطانوی خاتون
ایک برطانوی خاتون کو ’’مشاق قوتِ شامہ‘‘ کی حامل خاتون کا خطاب دیا گیا ہے کیونکہ وہ صرف بو سونگھ کر پارکنسن کے مریضوں کو پہچان سکتی ہے
لندن(نیٹ نیوز) ۔جوئے ملن اپنی عمر کی ساتویں دہائی میں ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر میں پارکنسن کا مرض دس سال قبل سونگھ لیا تھا اور 1985 میں ان کے شوہر میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔ جوئی ایک عرصے تک نرس رہی ہیں اور اب اپنے گھر میں رہتی ہیں لیکن ماہرین ان کی خدمات سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور اس ضمن میں انہیں کئی تجربات کا حصہ بنایا گیا ہے ۔