سپین میں شدید برفباری نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

سپین میں شدید برفباری نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان میں جہاں گرمی کی شدت زور پکڑ رہی ہے وہیں کچھ ممالک میں ابھی موسم بہار ہے تو کچھ اب بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں

میڈرڈ (نیٹ نیوز) جس کی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔شدیدسرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا سپین میں ڈرائیورز کو اُس وقت کرنا پڑا جب شدید برفباری اور پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔واقعہ سپین کے پہاڑی علاقے Somosierra کی سڑک پر پیش آیا، جس کے دوران ایک نہ دو بلکہ پچاس سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔رپورٹ کے مطابق تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیوکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم موسم نے ان کے کام کوبھی دشوار بنادیا اورلوگ کئی گھنٹوں تک وہیں پھنسے رہے ۔سپین کے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں برس اندازے سے زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کئی پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے سے راستے بند پڑے ہیں اور موسم کی شدت ریسکیوٹیموں کے کام کو بھی مشکل بنارہی ہیں اور وہ کوئی مددنہیں کرپارہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں