جواہرات سے سجے تاریخی تاج کی نیلامی
جواہرات سے سجا خوبصورت تاج نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا ،یہ تاج 1904میں جرمن فریڈرک فرانسس چہارم نے اپنی دلہن کو تحفے میں دیا تھا
جنیوا(نیٹ نیوز)جواہرات سے سجا خوبصورت تاج نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا ،یہ تاج 1904میں جرمن فریڈرک فرانسس چہارم نے اپنی دلہن کو تحفے میں دیا تھا۔نیلام گھر انتظامیہ کے مطابق تاج سوا تین کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک نیلام ہونے کا امکان ہے ، تاج کی نیلامی 15 مئی کو جنیوا میں ہو گی ۔ سوشل میڈیا پر اس تاج کے بہت چرچے ہیں اور صارفین اس کی تاریخ جاننے کیلئے معلومات شیئر کررہے اور کئی صارفین کا خیال ہے کہ جواہرات سے سجا ہوایہ تاریخی خوبصورت تاج 5کروڑ روپے سے بھی مہنگا فروخت ہوجائے گا۔