چھوٹے جیٹ طیارے کی پہلی اڑان
تفصیلات کے مطابق پولش کمپنی کے تیار کردہ Flaris LAR01نامی اس طیارے نے اپنی پہلی اْڑان پولینڈ کے زیلوناگورا ایئر پورٹ سے بھری۔
وارسا(نیٹ نیوز)پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اْڑان بھرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولش کمپنی کے تیار کردہ Flaris LAR01نامی اس طیارے نے اپنی پہلی اْڑان پولینڈ کے زیلوناگورا ایئر پورٹ سے بھری۔7.1ملین برطانوی پاؤنڈ کے اس طیارے کو اْڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100میٹر کا رن وے درکار ہے جبکہ اس میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔700کلو وزنی یہ جیٹ طیارہ ایک منٹ میں 5900فٹ کی اونچائی پر پہنچ سکتاہے ۔