یوگنڈا کی خاتون اپنے 38بچوں کو اکیلے پالنے میں مصروف
یوگنڈا میں 39 سالہ خاتون اکیلے اپنے 38بچوں کو پال رہی ہے ،مریم نباٹانزی نامی خاتون اب تک 44بچوں کو جنم دے چکی ہے
کمپالا(نیٹ نیوز) جن میں سے 6 کا انتقال ہوگیا۔ قصبہ موکونومیں رہائش پذیر مریم کی شادی 12برس کی عمر میں ایک 28سالہ شخص سے ہوئی جس کے بعد وہ 13برس کی عمر میں پہلی مرتبہ ماں بنیں،6بچوں کی خواہش رکھنے والی مریم 6مرتبہ جڑواں،4مرتبہ تڑواں جبکہ 3مرتبہ ایک ساتھ 4بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔مریم کا شوہر انہیں چھوڑ چکا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش اکیلے ہی کررہی ہے ۔