پتھر پر کندہ تحریر پڑھنے والے کیلئے 3لاکھ روپے انعام کا اعلان

 پتھر پر کندہ تحریر پڑھنے والے کیلئے 3لاکھ روپے انعام کا اعلان

فرانس کے ایک گاؤں میں ایک بہت بڑے پتھر پر ایک پراسرار تحریر کندہ ہے

پیرس (نیٹ نیوز) لیکن اب تک لوگ اس کا مطلب نہیں جان سکے ۔ اب گاؤں والوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سینکڑوں سال پرانی اس تحریر کا راز فاش کرے گا اسے 2250 امریکی ڈالر یا 3 لاکھ پاکستانی روپے انعام میں دئیے جائیں گے ۔یہ پتھر سمندر کے کنارے موجود ہے جس پر کم ازکم 20 سطریں لکھی ہوئی ہیں، ایک جگہ 1786 اور1787 بھی لکھا ہے لیکن اب تک اس کا راز دریافت نہیں ہوسکا ۔ اس پر قدیم بحری جہاز، اس کا عرشہ اور ایک دل کی تصویر بھی کندہ ہے ۔مقامی سکالرز اور ماہرین نے اس پراسرار نوشتہ سنگ کو پڑھنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اب بھی مفروضات پرہی چل رہے ہیں ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے نیم خواندہ افرد نے پتھر پر بے معنی الفاظ لکھے ہیں تاہم ایک گروہ کا اصرار ہے کہ یہ تحریر قدیم بریٹن یا باسک زبان میں ہے ۔فرانس کے اس دیہات پلوگیس ٹیل کے میئر ڈومینیک کیپ کہتے ہیں کہ ہم نے تاریخ دانوں اور ماہرِ آثار قدیمہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی چٹان پر تحریر کا راز نہیں جان سکا۔ اب اس پیغام کو پڑھنے والے کیلئے انعام کا اعلان کیا جارہا ہے امید ہے اب کوئی نہ کوئی فرد اس تحریر کو پڑھ لے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں