جسم کی ٹھنڈک اور حرارت کیلئے ایئرکنڈیشنڈ اور ہیٹر پیوندتیار

جسم کی ٹھنڈک اور حرارت کیلئے ایئرکنڈیشنڈ اور ہیٹر پیوندتیار

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے بلڈ پریشر ناپنے والی پٹی کی طرح ایک پیوند بنایا ہے

سان ڈیاگو (نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے بلڈ پریشر ناپنے والی پٹی کی طرح ایک پیوند بنایا ہے جو گھر، دفتر، باہر یا کسی بھی مقام پر آپ کو ٹھنڈک یا حرارت پہنچاتا ہے ۔نرم اور ہلکا پھلکا یہ پیوند نہ صرف انسانی جانیں بچاسکتا ہے بلکہ اس سے حرارت اور ایئرکنڈیشنڈ کا خرچ بھی کم کیا جاسکتا ہے ۔ اس میں لگی بیٹری بھی ہلکی پھلکی اور لچکدار لگی ہے ۔ یونیورسٹی آف سان ڈیاگو میں پروفیسر رنکِن چین نے اس اہم ایجاد کو تیار کیا ہے ۔ان کے مطابق یہ آلہ پہنتے ہی آپ کئی طرح کے درجہ حرارت کو محسوس کرسکتے ہیں اور گھر میں حرارت بڑھانے یا ماحول سرد کرنے کیلئے تھرموسٹیٹ تبدیل نہیں کرنا پڑتا ۔اگرچہ ایسے آلات پہلے بھی بنائے جاچکے ہیں لیکن ان میں پنکھے نما آلات لگے تھے اور انہیں پہننا بڑا مشکل تھا تاہم یہ نیا پیوند بہت ہلکا پھلکا ہے جس میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا پورا سرکٹ لگایا گیا ہے ۔ذاتی ہیٹر اور ایئرکنڈیشن نظام کو کئی لوگوں پر آزمایا گیا تو صرف دومنٹ میں ہی اس نے پہننے والے کی جلد کو منفی89 درجے فارن ہائٹ تک سرد کردیا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس نظام کو لباس کے اندر سیا جاسکتا ہے اور اس طرح آپ کا لباس ہیٹر یا ٹھنڈی مشین میں بدل سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں